ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی- سی پی ایم کارکنان متصادم،اگرتلہ میں کشیدگی

بی جے پی- سی پی ایم کارکنان متصادم،اگرتلہ میں کشیدگی

Tue, 22 Dec 2020 09:15:59    S.O. News Service

اگرتلا،22؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلا کے مغربی علاقے خیرپور میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسی) کے کارکنوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپ میں تین میڈیا اہلکار سمیت30لوگ زخمی ہوگئے ہیں اور دس گھروں اور کئی موٹرسائیکلوں کو نقصان بھی ہوا ہے جس کے بعد سے علاقے میں تناؤ بڑھ گیا ہے -

پولیس نے بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان اتوار کی آدھی رات تک جھڑپیں ہوتی رہیں لیکن اضافی جوانوں کی تعیناتی کے بعد حالات کو قابو میں کرلیا گیا-اس سلسلے میں پولیس نے فی الحال کسی کوگرفتار نہیں کیا ہے لیکن معاملہ درج کر کے تشدد کے واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے -

سی پی ایم رہنما پوتر کار نے الزام لگایا کہ بی جے پی کارکنوں نے اس وقت ان کی پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کر دیا جب وہ پولیس کی موجودگی میں 30مردہ کسانوں کی یاد میں اپنے گھر میں میٹنگ منعقد کررہے تھے -

انہوں نے کہاکہ ہتھیاروں سے لیس شرارتی عناصر دن دہاڑے گھر میں گھس گئے اور میٹنگ میں موجود لوگوں کو پیٹنا شروع کردیا، جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے -انہوں نے کہا کہ جب سی پی ایم کے کارکنوں نے بی جے پی کارکنوں کے حملے کا جواب دیا تو وہ وہاں سے فرار ہوگئے -

اس دوران بی جے پی ترجمان نویندو بھٹاچاریہ نے سی پی ایم رہنماؤں کے ان الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سی پی ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پُر تشدد جھڑپ کے بعد پیر کو پولیس دستوں کی تعیناتی کے باوجود شہرمیں صرف کچھ ہی دکانیں کھلیں اور علاقے میں ابھی بھی تناؤ کا ماحول بنا ہوا ہے -


Share: